اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے، سیلز ٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، شرح سود میں کمی کا فیصلہ اسٹیٹ بینک کااستحقاق ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے ایشو کا سامنا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل سے نکلنا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں پہلی بار 3.2 بلین ڈالرز کی برآمدات ہوئیں، آئندہ سال آئی ٹی کی برآمدات 4 سے ساڑھے 4 بلین ڈالرز تک بڑھائی جاسکتی ہے، پرامید ہوں اسٹیٹ بینک بدتدریج شرح سود کو کم کرے گا۔ وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی شعبے کو ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا، سیلز ٹیکس کا فراڈ ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، ہم ہر چیز تو نہیں کہہ سکتے آئی ایم ایف نے یہ کردیا ہے وہ کردیا، یکم جولائی کو 51 ارب انڈسٹری کو ریفنڈ دیئے گئے، ہم اپنے سارے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔