اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی راہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی راہنماؤں کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو کے مطابق بجٹ اجلاس 6 جون کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ ضرورت پڑنے پر بجٹ اجلاس ایک 2 دن آگے پیچھے بھی ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس جمعہ تک چلایا جائے گا، صدارتی خطاب پر بحث کے حوالے سے بھی معاملات طے پاگئے۔