0
Wednesday 15 Jan 2025 17:56

خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

خیرپور سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع
اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرکے پیداواری عمل کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خیرپور میں قائم کھارو فیلڈ سے تیل و گیس کے ذخائر کی تفصیلات سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا۔ خط کے مطابق کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جا رہی ہے، کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا ہے، جبکہ گیس کی ترسیل کیلئے 6 سے 12.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا استعمال کیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ خیرپور کھارو فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کے 95 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی پرائیویٹ کے 5 فیصد شئیر ہیں۔ تیل و گیس ذخائر کی پیداوار سے ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1184504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش