0
Monday 20 Nov 2023 00:11

ملتان، مجلس علمائے امامیہ کے زیراہتمام آئمہ جمعہ و جماعت کی علمی نشست کا انعقاد

ملتان، مجلس علمائے امامیہ کے زیراہتمام آئمہ جمعہ و جماعت کی علمی نشست کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ضلع ملتان و ضلع خانیوال کے آئمہ جمعہ و جماعت کیلئے جامعہ شہید مطہری ملتان میں سہ ماہی علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ چھٹی تعلیمی ورکشاپ میں ضلع ملتان و ضلع خانیوال کی تمام تحصیلوں سے مبلغین امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ورکشاپ سے مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا ضیغم عباس چوہدری نے مسئلہ فلسطین و حمایت فلسطین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست تمام تر عالمی قوانین کو روندتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم کر رہی ہے، لہذا عالم اسلام کی طرف سے سخت موقف و فلسطینیوں کی عملی کمک کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملتان میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں بھرپور شرکت کی استدعا کی۔

ورکشاپ کے ابتدائی خطاب میں مجلس علماء امامیہ ضلع ملتان کے مسئول حجت الاسلام مولانا مظہر عباس کھرل نے شرکائے کو خوش آمدید کہا، جبکہ مولانا ضیغم عباس چوہدری و مولانا ملک نصیر حسین نے شرکاء ورکشاپ کی نماز کی فرداً فرداً تصحیح کروائی۔ علاوہ ازیں حجۃ الاسلام مولانا ملک نصیر حسین نے فقہ عملی، تجہیز و تکفین کے موضوع پر خطاب کیا اور تجہیز و تکفین کی عملی سرگرمی کروائی۔ شرکاء ورکشاپ سے فقہ عملی نکاح و طلاق کے موضوع پر بزرگ عالم دین حجت الاسلام قاضی نادر حسین نے خطاب کیا۔ اختتامی کلمات حجتۃ الاسلام مولانا حسن رضا ہمدانی نے ادا کیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی تحقیقاتی، علمی ادارہ الباقر کے سربراہ اور سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سرپرستی میں شعبہ تبلیغات کی ذیلی شاخ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام آئمہ جمعہ و جماعت کی فکری و علمی تربیت کیلئے سہ ماہی بنیادوں پر مختلف اضلاع میں علمی و تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1096858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش