ملتان، مجلس علمائے امامیہ کے زیراہتمام آئمہ جمعہ و جماعت کی علمی نشست کا انعقاد
20 Nov 2023 00:11
شرکاء ورکشاپ سے فقہ عملی نکاح و طلاق کے موضوع پر مولانا قاضی نادر حسین نے خطاب کیا۔ اختتامی کلمات مولانا حسن رضا ہمدانی نے ادا کیے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام ضلع ملتان و ضلع خانیوال کے آئمہ جمعہ و جماعت کیلئے جامعہ شہید مطہری ملتان میں سہ ماہی علمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ چھٹی تعلیمی ورکشاپ میں ضلع ملتان و ضلع خانیوال کی تمام تحصیلوں سے مبلغین امامیہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء ورکشاپ سے مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا ضیغم عباس چوہدری نے مسئلہ فلسطین و حمایت فلسطین کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست تمام تر عالمی قوانین کو روندتے ہوئے فلسطینیوں پر مظالم کر رہی ہے، لہذا عالم اسلام کی طرف سے سخت موقف و فلسطینیوں کی عملی کمک کرنے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ملتان میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں بھرپور شرکت کی استدعا کی۔
خبر کا کوڈ: 1096858