0
Saturday 16 Sep 2023 21:05
بلاول میرے لئے بیٹے کی طرح ہے

نوازشریف کے راستے میں قانونی رکاوٹیں ختم، الیکشن میں حصہ لیں گے، اسحاق ڈار

نوازشریف کے راستے میں قانونی رکاوٹیں ختم، الیکشن میں حصہ لیں گے، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں وہ الیکشن میں حصہ ضرور لیں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، 62 ون ایف کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر پاکستان دے چکے ہیں، اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ 5 سال ہے۔ میاں نواز شریف، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مستفید ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا دوسرے مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔ نوازشریف کا پاکستان آمد پر فقیدالمثال استقبال ہوگا۔ بلاول میرے لئے بیٹے کی طرح ہے، اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 17 ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلے کئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا استحکام پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، مسلم لیگ نون کو موقع ملا تو 2013ء والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1082000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش