اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن، کھرمنگ کے شہید احمد رضا کاظمی سادات گوہری یونٹ کے زیراہتمام ایک روزہ ونٹر ہائیکنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس او سادات گوہری یونٹ کے شعبہ امامیہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے ایک روزہ ہائیکنگ پروگرام کا عنوان احیائے فکر مہدویت و ولایت تھا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور محب اسکاؤٹ سید عدنان نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ دوراں ہائکینگ نظم و ضبط، برداشت اور مستقل مزاجی کے حوالے سے دروس کا سلسلہ جاری رہا اور سرگرمیوں کے ذریعے ابتدائی طبی امداد اور اسکاوئٹس کی علامات کو استعمال کرتے ہوئے راستہ طے کرنیکی تربیت دی گئی۔ آخر میں دعائے امامؑ زمانہ اور دعائے فرج کی تلاوت کی گئی۔ ہائیکنگ کے پروگرام میں محبین اور یونٹ ممبران نے شرکت کی۔