0
Saturday 28 Dec 2019 18:14

عمران خان کا دورہ پشاور

اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  قبائلی علاقوں میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سمیت صوبائی وزرا، معاونین خصوصی اور مشیر وزیراعلٰی بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو صوبائی کابینہ کی کارکردگی اور کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے عمران خان کو صوبہ کی مجموعی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا مقصد عوام کو دیگر علاقوں کی طرح سہولیات دینا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، انضمام کے عمل کو آگے بڑھانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہیں، اب قبائلی علاقوں میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، انضمام شدہ علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، کے پی حکومت شعبہ سیاحت پر خصوصی توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 835267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش