0
Thursday 19 Dec 2019 16:38

لکی مروت، پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے ہاتھی خان کلہ میں پولیو ورکرز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیو ٹیم کو دیکھتے ہی اپنے آپ کو اُڑا لیا۔ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کے گاؤں ہاتھی خان کلے میں پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ حملے میں خودکش بمبار ہلاک، جبکہ پولیو ٹیم معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہے۔ حملے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیو ٹیم کو محفوظ مقام پر پہنچایا، جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 مشکوک افراد جو مبینہ طور پر خودکش کے ساتھی معلوم ہو رہے تھے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ضلع لکی مروت میں سب سے زیادہ 24 پولیو کیس اس سال سامنے آئے ہیں اور علاقے میں آج چوتھے روز بھی پولیو مہم جاری ہے۔
صحافی : ایس ایم شاہ
خبر کا کوڈ : 833679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش