2
Tuesday 17 Dec 2019 12:07

لاہور، منہاج الحسین میں بیاد اے پی ایس شہداء تقریب

اسلام ٹائمز۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ادارہ منہاج الحسین کے زیراہتمام طوسی ماڈل سکول میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طوسی ماڈل سکول کے بچوں نے مختلف خاکے پیش کرکے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ سرپرست اعلی ادارہ منہاج الحسین علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہمارے بچوں پر حملہ کرکے ہماری شہ رگ کو ہاتھ ڈالا، یہ معصوم پھولوں کے خون کی تاثیر تھی کہ اس واقعے کے بعد پوری قوم دہشت گردی کیخلاف ایک پیج پر آ گئی۔
خبر کا کوڈ : 833218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش