اسلام ٹائمز۔ برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد جہاں شہریوں کیلئے عذاب بنی رہی وہی لاہور پولیس کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنا پڑے۔ شاہی گارڈز بھی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کیلئے ساتھ لاہور پہنچے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق لاہور پولیس نے برطانوی مہمانوں کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے۔ جوڑے کی سکیورٹی کیلئے 8 ایس پیز، 26 ڈی ایس پیز برطانوی مہمانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 93 انسپکٹرز، 297 اپر سب آرڈینیٹس اور 4500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔