1
Monday 26 Nov 2018 00:02

لاہور، وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس سے خطاب میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے مقررین نے واضح کیا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور مرکز وحدت ہیں۔ مسلمان حضور اکرم کی ذات مبارکہ کو اپنی مرکزیت قرار دے کر اتحاد امت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ فقہی اختلافات کی بنیاد پر کسی پر کفر و شرک کے فتوے لگانا اسلامی تعلیمات سے انحراف ہے۔ وحدت صرف وقت ہی کی ضرورت نہیں بلکہ دین کا تقاضا اور اللہ، رسول اور قرآن کا حکم بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 763200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متاسفانه هر مولوی صاحب کی خواهش ہے که اتحاد صرف اسی صورت میں تحقق پیدا کرے گا، جب سب انکے مدرسه اور انکی مسجد میں سب اسی شخص کے پیچھے آکھڑے ہوں، مثلاً انہی مولانا نقوی کو دوسروں کی اتحاد کے حوالے سے انجام دی گئیں خدمات ذرا بهر کیوں یاد نہیں آئیں، اس کانفرنس کو منعقد کرتے وقت اور چڑھ دوڑے ہیں دوسروں پر تنقید کرنے که مولویوں میں اتحاد نہیں ہے!! کیا خود انہی مولوی کو ملی یکجهتی کونسل ... جیسے عظیم پلیث فارم اور کام، مولانا کو کیوں نظر نہیں آۓ؟!! اور اتحاد کے حوالے سے اب تک موجوده قائم اداروں کے اقدامات کو اس شخص نے کس حد سراها اور ان کی کس حد تک تقویت کی!!! همیں دوسروں کے بجاۓ اپنے عمل کی اصلاح کی ضرورت ہے!
ہماری پیشکش