اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رائیونڈ میں ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے 16 ربیع الاول کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جامع مسجد عتیق میں ہونیوالی وحدت امت اور حرمت رسالت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔