0
Sunday 26 Jan 2025 20:47

گلگت، گستاخ تکفیری کی عدم گرفتاری پر دوسرے روز بھی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف گلگت میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر عوام کی کثیر تعداد نے گستاخ کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی عمائدین نے گستاخ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ استور میں تکفیری مولوی نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ مولوی کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان بھر میں دھرنے شروع ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1186734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش