انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کشمیر میں ہفتہ وحدت کا آغاز

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ہفتہ وحدت بمناسبت عید میلاد النبی (ص) کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ خانقاہ میر شمس الداین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے حسب عمل قدیم صدر انجمن شرعی شیعیان مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں شاندار جلوس میلاد برآمد کیا گیا۔ جو علمگری بازار اور مرزا کامل چوک حول سے ہوتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کارکنوں اور فرزندان توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میلاد کی برآمدگی سے پہلے خانقاہ میر شمس الدین اراکی جڈی بل میں ایک پروقار محفل میلاد منعقد ہوئی، جہاں آغا سید حسن نے عید میلاد النبی (ص) کی عظمت و فضیلت اور اسوہ رسول اکرم (ص) کے مختلف گوشوں پر اظہار خیال کیا۔ آغا سید حسن نے عقیدہ عشق رسول (ص) کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول (ص) صرف زبانی جمع خرچ کا نام نہیں بلکہ دین و شریعت اور سیرت نبوی پر عمل کرنے کا نام ہے۔
آغا سید حسن موسوی نے شرکاء محفل میلاد سے تاکید کی کہ وہ اپنے کردار و عمل سے عشق رسول (ص) کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے شریعت اسلامی کی مکمل پیروی کو عشق رسول (ص) کا اولین تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک مسلمان اپنی زندگی کو اسوہ رسول (ص) کے سانچے میں نہیں ڈالتا تب تک اس کا دعوائے عشق ناقص اور نا مکمل ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے عید میلاد النبی (ص) کے موقعے پر فرزندان توحید کو ہدیہ تہینت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائنات (ص) کے ولادت باسعادت کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کے لئے قرآن و سنت کی پیروی باہمی اخوت و اتحاد کی آبیاری اور دین و ملت کے خلاف استکباری قوتوں کی منصوبہ بندیوں کے خلاف صف آرائی کا پیامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی قوت و شان کا سرچشمہ نبی اکرم (ص) کی عشق و عقیدت ہے اور اس عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں اسلام دشمن قوتوں کا دیرینہ مشن ہے۔ میلاد النبی (ص) کے جلسے اور جلوس عقیدے عشق رسول (ص) کا مظاہرہ ہے۔