0
Wednesday 18 Sep 2024 11:08

ملتان، وحدت یوتھ کا گھنٹہ گھر چوک پر استقبالیہ کیمپ

اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سبیل بنام رسول اکرم کا انعقاد 12 ربیع الاول کو گھنٹہ گھر چوک پر کیا گیا۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام سبیل پر عاشقان رسول اسلام کے لیے ٹھنڈے پانی اور شربت کا انتظام موجود تھا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، سیکرٹری رابطہ علی بخاری، عزاداری ونگ سے صوبائی جنرل سیکریٹری عون انجم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا ثقلین نقوی، سیکرٹری رابطہ مولانا غدیر شیرازی، ڈویژنل صدر مولانا ہادی حسین قمی، ضلعی صدر آئی ایس او احتشام اظہر، و کابینہ، سربراہ النور اسلامک سنٹر و صوبائی رہنماء علماء مکتب اہلیبت مولانا وسیم عباس معصومی، مسئول تبلیغات شیعہ علما کونسل ملتان مولانا کاشف حسین حیدری، سینیئر رہنماء جواد رضا جعفری، کمیل زیدی، ڈویژنل و تحصیل سٹی و صدر کابینہ کے افراد اور وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے ممبران نے شرکت کی۔ جلوسوں کے شرکاء نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا۔ اس کے علاوہ عزاداری ونگ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1160745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش