اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں انصاف یوتھ ونگ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس سے ایم این اے شہریار آفریدی، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی، سابق ضلع ناظم نسیم آفریدی، تحصیل چیئرمین گُمبٹ ساجد اقبال، پی ٹی آئی رہنماء حاجی عابد الرحمان، خرم ذیشان اور ڈاکٹر شفقت ایاز نے خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔