0
Monday 29 Jul 2024 11:48

پشاور، خانہ فرہنگ ایران میں محفل شعراء عاشورائی

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں کاروانِ حوّا لٹریری فورم کے اشتراک سے محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ محفل مسالمہ میں شعراء نے نواسہ رسول ص کو اپنے اشعار میں خراج عقیدت پیش کیا۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقدہ محفل مسالمہ کی تقریب میں نامور شعراء کاروان حوا ادبی فورم کی چیئرپرسن بشری فرح، پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم، کالم نگار مشتاق شباب اور دیگر شعراء نے امام حسین علیہ السلام سمیت شہدائے کربلا کی شجاعت بہادری اور بے مثال قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی نے تقریب میں آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اپنے اشعار پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 1150615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش