0
Wednesday 8 May 2024 12:57

بڈگام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہم اجلاس منعقد

  • بڈگام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہم اجلاس منعقد

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے ہیڈ آفس پر تنظیمی اراکین و عاملین کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکنڑوں عہداران اور کارکنان نے پُرجوش انداز میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔ اجلاس میں عوامی رائے سے ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں شرکاء نے صدر انجمن مولانا سید حسن موسوی پر لگے بے بنیاد الزامات اور بہتان پر شدید مذمت کی اور عوام کی طرف سے تنظیم کے تئیں ہمیشہ وفادار رہنے اور تنظیم کے تمام تر شعبوں میں سرگرم رہنے کا عہد شامل ہے۔ شرکاء مجلس نے کہا کہ شخصی مفادات کی حصول یابی کے لئے نیشنل کانفرنس سے منسلک افراد کسی بھی حد کو پار کرسکتے ہیں اگر آج نیشنل کانفرنس کے حلقہ سرینگر کے اُمیدوار آغا سید روح اللہ موسوی نے مذہبی قائد کی توہین کی یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے بلکہ علماء کرام کی توہین نیشنل کانفرنس کا شیوہ ہی رہا ہے جس کی بڑی مثال مہاجر ملت میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ ہے، ان کا قفس اسقدر تنگ کیا گیا کہ وہ ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔

انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے انجمن کے قیام کے بنیادی مقصد اور نصب العین کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اپنے اقامت دین کے نصب العین کی آبیاری کے لئے ہر محاذ پر سرگرم عمل ہے اور تنظیم نے دینی و سماجی خدمات کے جو سنگ میل آج تک طے کئے، اس میں بنیادی کردار تنظیم کے اراکین و عاملین کی محنت اور عوام کی تنظیم کے ساتھ غیر متزلزل عقیدت ہے، حالیہ زہر آلود انتشارات پر بات کرتے ہوئے آغا سید حسن موسوی نے واضح کہا کہ ان افواہوں کا  حقیقت سے دور  دور تک کوئی واسطہ نہیں ہیں یہ محض بہتان تراشی ہے جس کے آڑ میں مفادات پرست عناصر اپنے مقاصد حاصل کرنے کے انتھک کوشش میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش