انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جامعہ باب العلم میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ مکمل

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں حسب عمل قدیم دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افتتاحیہ میں فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برات کا تجدید عہد ہے۔ اس پروگرام کے دوسرے روز بھی حجاج کرام کی خاصی تعداد نے شرکت کی جنہیں عملی طور پر حج کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اس کیمپ کے اختتامیہ پر آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے حجاج محترم کو الوداعی الفاظ میں کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کے لئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔ آغا سید مجتبیٰ نے حاجیوں سے امت مسلمہ کی سرفرازی کے لئے دعا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔ آغا سید مجتبیٰ نے مولانا سید محمد حسین، مولانا آغا سید یوسف الموسوی اور مولانا آغا سید محمد حسین صفوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔