مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ مرکزی یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں علماء کرام، مرد و زن، بچے، بوڑھے اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف تنظیموں کے رہنماوں نے 8 شوال کو تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ریلی سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلیمان محمدی، مولانا جعفر انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم، سید وسیم زیدی نے خطاب کیا۔ رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل سعود نے آل رسول کے مقدس مزارات کی بے احترامی کی، بنی امیہ و بنی عباس نے آل رسول کو شہید کیا اور آل سعود نے آل رسول کی قبروں کی بے احترامی کی اور مزارات کو منھدم کر دیا۔
تقریباً سو سال گزر چکے مگر آل سعود تعمیرات کی اجازت نہیں دے رہی۔ آل سعود نے اس قبیح فعل سے کروڑوں مسلمانوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے شعائر اللہ کی توہین کرتے ہوئے سرزمین وحی پر فحاشی و عریانی کو فروغ دیا۔ حجاب اور شعائر دین کو پامال کیا، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کی غلامی اختیار کرتے ہوئے یمنی مسلمانوں پر بمباری کی، فلسطین و قبلہ اول مسجد اقصی سے خیانت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ سنی مسلمانوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، ریلی میں سید ثقلین نقوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت سیال، متولی امام بارگاہ لال شاہ مخدوم حسن مشہدی، صدر انجمن تحفظ عزاداری اصغر نقوی، وحدت یوتھ کے رہنماء ارتضیٰ نقوی، شبر شاہ، ایڈووکیٹ شہنشاہ بخاری کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شریک کی۔