0
Thursday 5 Oct 2023 20:33

علامہ شبیر میثمی کا کراچی میں ہاسٹل کا افتتاح

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں طلباء کیلئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر طلباء کی جانب سے منعقدہ جشن میلاد الصادقین علیہم السلام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و ملت کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ہوتے ہیں، اس وقت اور ان حالات میں طلباء کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے، موجودہ تعلیمی نظام بھی آپکے سامنے ہے، تعلیم کے ساتھ اچھا کردار اچھی سوچ و فکر اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنا بھی بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے، جس کے بغیر کوئی کام مکمل نہیں، اس وجہ سے اپنے زندگی کے اصولوں میں سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں، اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ ہم نے علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے اس ہاسٹل کے کام میں مختصر حصہ ڈالا اور آگے بھی اگر اللہ سُبْحانَہُ  تَعالیٰ ہمیں توفیق دیگا تو ملت کے طلباء کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے، اب آپکی ذمہ داری ہے کہ قوم و ملت کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر سے بھتر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔
خبر کا کوڈ : 1086220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش