0
Saturday 30 Sep 2023 16:27

کراچی میں انجمن فرغ عزاداری کے تحت استقبالیہ کیمپ

اسلام ٹائمز۔ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ولادت کا جشن ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس  موقع پر کراچی بھر جشن کی محافل، ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت امت کے عملی اظہار کیلئے پاکستان بھر کی شیعہ برادری نے ملک بھر میں سبیلیں اور  استقبالیہ کیمپس لگائے جسے اہل سنت علماء کرام و عوام نے سراہا ور اسے اتحاد بین المسلمین کی جانب سے ایک اہم قدم قرار دیا۔ اس ہی سلسلے میں کراچی میں انجمن فرغ عزاداری کی جانب سے میلاد جلوس کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں معروف ذاکر اہل بیتؑ علامہ ماجد رضا عابدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی اور ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی سمیت دیگر رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے اہل سنت علماء کا استقبال کیا اور کہا کہ اسلام دشمن عناصر امت مسلمہ کے درمیان پائی جانے والی وحدت سے خائف نظر آتے ہیں، نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے وحدت کی علامت ہے، امت کے درمیان اتحاد ہی سے استکباری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1084995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش