0
Thursday 20 Jul 2023 15:30

کوئٹہ میں علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیراہتمام علماء و عمائدین کانفرنس کا انعقاد ہزارہ ٹاون، کوئٹہ میں ہوا۔ صوبائی صدر علامہ محمد آصف حسینی کی دعوت پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ مرکزی نائب صدر علامہ اکبر حسین زاہدی، علامہ دبیر حسین سروری، علامہ سید موسیٰ اخلاقی، علامہ سید مبلغ آغا کے علاوہ دیگر علمائے کرام، عمائدین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں اور عزاداری کو محدود کرنے کیلئے کسی بھی شرائط کو قبول نہیں کریں گے، ہماری عزاداری ملکی آئین و قانون کے دائرے میں ہے، عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے آئین و قانون کے مجرم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی روائتی عزاداری کو مزید مضبوط سے مضبوط بنانا چاہیئے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیئے، جس سے عزاداری میں اختلاف یا کمزوری واقع ہو۔ عزاداری میں مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی اپنے اپنے انداز میں شریک ہوتے ہیں، ہمیں ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہیئے، جس سے وہ عزاداری کے مقصد تک پہنچ سکیں اور اس طرح عزاداری کے ذریعے معاشرے میں وحدت و امن قائم ہو۔
خبر کا کوڈ : 1070836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش