اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ مساجد امام بارگاہ فیڈریشن کراچی کی جانب سے امام بارگاہ حیدر کرارؑ اورنگی ٹاؤن میں سالانہ اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی میزبانی رضی حیدر رضوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض اطہر جعفری نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں مولانا محمد صادق جعفری صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن، ایس ایم نقی صدر مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان، غفران مجتبی نقوی صدر مرکزی تنظیم عزا، علامہ عوسجہ رضوی، زین رضا رضوی، فرحت عباس رضوی، غلام نبی سومرو، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے ریحان رضوی، شیعہ علماء کونسل کے حسن نقوی، نیر زیدی، ٹاؤن چیئرمین اورنگی ٹاؤن حاجی محمد جمیل ضیاء، مومن آباد ٹاؤن کے چیئرمین ملک عارف اعوان، ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر نواز علی بروہی نے شرکت و خطاب کیا ا ورجلد بلدیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ کانفرنس میں اورنگی ٹاؤن، سب ڈویژن مومن آباد، سب ڈویژن منگھوپیر کی حدود میں مساجد و امام بارگاہ کے ٹرسٹیز، جلوس پرمٹ ہولڈر، انجمنوں کے ذمہ داران، علماء کرام اور ذاکرین عظام بھی شریک تھے۔