0
Saturday 8 Jul 2023 16:14

میئر کراچی مرتضی وہاب کی شیعہ رہنماؤں سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری شبر رضا کی رہائشگاہ پر شیعہ رہنماؤں سے ملاقات کی۔ میئر کراچی کی آمد کے موقع پر سید شبر رضا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں جعفریہ الائنس کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی، مولانا اصغر حسین شہیدی، علامہ حسین مسعودی، ایم ڈبلیو ایم رہنما علی حسین نقوی، رضی حیدر رضوی، علامہ زہیر عباس عابدی، علامہ بدرالحسنین عابدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ طالب مہدی، شمس الحسن شمسی، علامہ علی عباس، فوکل پرسن کے ایم سی کرم اللہ وقاصی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرور علی، خوجہ جماعت کے صدر ابوالحسن گوگل، پاک حیدری اسکاؤٹس کے حسن مہدی، بوتراب اسکاؤٹس کے ندیم تصدق، حسن صغیر عابدی، اکبر علی، میثم عابدی، میر تقی ظفر شاہد بادامی، جعفریہ الائنس کی کابینہ،ضلعی کوآرڈینیٹرز، اسکاؤٹس تنظیموں کے نمائندگان سمیت مختلف ملی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دوران علامہ رضی جعفر نقوی نے میئر کراچی کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارک باد پیش کی، ملاقات کے دوران شہر کراچی کی بدحالی اور محرم الحرام کی آمد پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا اور میئر کراچی سے بلدیاتی مسائل کے حل کا مطالبہ کیا گیا جس پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1068343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش