0
Thursday 1 Jun 2023 19:49

جشن ولادت امام علی رضاؑ، اسلام آباد میں محفل مشاعرہ رضوی

  • جشن ولادت امام علی رضاؑ کی مناسبت سے اسلام آباد میں محفل مشاعرہ رضوی کا انعقاد

    جشن ولادت امام علی رضاؑ کی مناسبت سے اسلام آباد میں محفل مشاعرہ رضوی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے ثقافتی قونصلیٹ سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیر اہتمام ”محفل مشاعر رضوی‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے نامور شعرائے کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں امام رضاؑ سے عقیدت رکھنے والے لوگوں جن کا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق تھا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خاندان عصمت و طہارت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ امام صادق فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ہال میں پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی، اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی اور پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور شعرا کی موجودگی میں امام ہشتم حضرت امام علی بن موسیٰ رضاؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر جناب پروفیسر افتخار عارف نے کی۔ معروف شعرا، اختر عثمان، سید منظر نقوی، خاور نقوی اور ڈاکٹر علی کمیل قزلباش نے امام رؤف حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مدح سرائی میں اردو اور فارسی زبانوں میں اپنے اشعار پیش کئے، جنہیں اہل ذوق کی جانب سے خوب داد ملی۔

آقائے احسان خزاعی ثقافتی قونصلر اسلامی جمہوریہ ایران نے "عشرہ کرامت" کے موقع پر اپنے خطاب میں آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حضرت ثامن الج امام علی رضاؑ کی شان میں فارسی اشعار کی صورت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی نے اپنے خطاب میں "عشرہ کرامت" کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی اور اس تقریب کے شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی شان میں منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت کا موقع فراہم کیا تاکہ وہ امام رضاؑ کی زندگی کے بارے میں مزید آگاہی حاصل سکیں۔ انہوں نے امام ہشتم کے فضائل پر روشنی ڈالی اور آپ کی شخصیت کے سیاسی، علمی اور معنہ در معنوی پہلووں پر گفتگو کی۔

علامہ حیدر علوی نے امام رضا علیہ السلام کی مدح میں اشعار پڑھے اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مسلمان امام جماعت کا خاص احترام کرتے ہیں لیکن اپنے زمانے کے امام کو نہیں جانتے، جبکہ احادیث میں آیا ہے ”جو شخص اپنے زمانے کے امام کو نہیں جانتا وہ گویا جاہلیت کی موت مرا “۔ علامہ علوی نے مزید کہا کہ امام رضا علیہ السلام کا تعلق صرف ایک دین یا مذہب سے نہیں ہے بلکہ ان کا کردار ایک مذہبی رہنما کی حیثیت سے تمام ادیان و مذاہب کے لئے باعث تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب امام رضا علیہ السلام نیشاپور تشریف لائے تو نیشاپور شہر اہل سنت کا شہر تھا لیکن تیس ہزار سے زیادہ اہل سنت علماء و مشائخ امام علیہ السلام کی زیارت کے لئے آئے اور امام سے حدیث بیان کرنے کی درخواست کی۔ علمائے اہل سنت نے حدیث "سلسلۃ الذھب کو نقل کیا، جو آج بھی اہل سنت کی معتبر کتب حدیث میں حدیث متواتر اور حدیث صحیح کے طور پر موجود ہے۔

علامہ حیدر علوی نے کہا کہ یہ وہی حدیث قدسی ہے جس میں کلمہ لا الہ الا للہ کو قلعہ توحید قرار دیا گیا اور اس میں داخل ہونے والے کو امن کی ضمانت دی گئی ہے، مگر اس شرط کے ساتھ کہ وہ اہل بیتؑ کی مودت کے ساتھ داخل ہو۔ آپ نے امام علی رضاؑ کو وحدت اسلامی کا مرکز و محور قرار دیتے ہوئے آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔ اس تقریب کے موقع پر ثقافتی قونصلیت اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے روضہ مبارک حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی تصویروں کے علاوہ اردو اور انگریزی زبانوں میں ان کے کلام اور احادیث پر مینی بوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ حیدر علوی نے امام علی رضاؑ کے بارے میں جناب بخاری صاحب کی لکھی کتاب اور آقائے احسان خزاعی ثقافتی قونصلر نے بھی ایک کتاب امام رضا سے متعلق علامہ علوی کو بطور ہدیہ پیش کی۔ حاضرین نے جوق در جوق اس پروگرام میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1061411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش