0
Sunday 14 Aug 2022 21:48

پی ایس پی کے تحت جشن آزادی کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی کی 5 اسٹار چورنگی پر جشن آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خصوصی خطاب چیئرمین پی یس پی مصطفیٰ کمال نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی و دیگر اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل سمیت ہزاروں کی تعداد میں بچے، بزرگ، خواتین اور نوجوان موجود تھے، جو جشن آزادی اور وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار پروقار انداز میں جشن آزادی منا رہے تھے جبکہ عوام کی جانب سے سید مصطفیٰ کمال کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، 12 بجنے سے پہلے پروقار انداز میں ہزاروں لوگوں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا جس کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1009171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش