0
Sunday 17 Jul 2022 19:03

آثار و افکار اکیڈمی پاکستان کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات

اسلام ٹائمز۔ آثار و افکار اکیڈمی پاکستان کی جانب سے امام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صدارت علامہ رضی جعفر نقوی، خطبہ استقبالیہ علامہ باقر حسین زیدی، اظہار تشکر مولانا سید حسن ظفر نقوی اور نظامت کے فرائض شجاع عباس رضوی ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔ تقریب میں ادبی شخصیات کو انعامات و اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ دینی کتب کے حوالے سے پہلا انعام ڈاکٹر صبیحہ اخلاق (اخوت اور رواداری)، دوسرا انعام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی (حضرت علی (ع) کا حکمرانوں کے نام خط)، تیسرا انعام فرحان رضا (بستہ) کو دیا گیا۔ ادبی کتب کے حوالے سے پہلا انعام ڈاکٹر فائزہ زہرا (سرمہ بصیرت)، دوسرا انعام ڈاکٹر فاطمہ حسن (اردو شاعرات اور نسائی شعور)، تیسرا انعام جاوید حسن (صیرفی سخن) کو دیا گیا جبکہ جاوید منظر، ڈاکٹر جمال نقوی، سید فیضیاب علی رضوی کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میں شاعر اہل بیت اسد ظفر نقوی، دانش مہدی فرزند بانی اکیڈمی ساحر لکھنوی اور محمد عباس و دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں علامہ سید فرقان حیدر عابدی، مولانا محمد صادق جعفری، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ شبیر الحسن طاہری، مولانا اشرف منتظری، مولانا وقار سومانی، جسٹس زوار حسین جعفری، ڈاکٹر جاوید منظر جعفری، عابد حسین ہاتف الوری، ارتضیٰ جونپوری، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، محمد یعقوب شہباز، رضی حیدر رضوی، نجم زیدی، نیر زیدی، کامران زیدی، ریحان رضوی، وقار رضوی، محمد عرفان، انوار جعفری، انجم مرزا سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1004689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش