0
Friday 11 Feb 2022 02:04
انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی پروگرام

انقلاب اسلامی ایران نے دنیا بھر کے مستضعفین کے دلوں میں امید کا دیا جلایا، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

متعلقہ فائیلیںٹاک شو (ہر جمعرات کی رات صرف اسلام ٹائمز پر)
دین و دنیا انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی پروگرام
نشر ہونے کی تاریخ: 10 فروری 2022
مدت: 46:30 منٹ
میزبان: سید انجم رضا
مہمان: سید میثم ہمدانی
          حسین شیخیان
          ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی
         اسلام آباد سے شاعر سید تنویر نقوی
کلیپ: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے حوالے سے مختصر ڈاکومنٹری فیلم

خلاصہ:
ڈاکٹر مولانا سید میثم ہمدانی نے دین و دنیا پروگرام کے خصوصی سیگمنٹ، جو انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، میں گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی کے افکار کی نظریاتی بنیادوں کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے ولایت فقیہ کے نظریہ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظریہ کوئی شیعہ یا سنی نظریہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کی نگاہ میں پولیٹیکل سائنس ہے۔ ولایت فقیہ نہ صرف یہ کہ کوئی مسلکی نظریہ نہیں ہے بلکہ عین عقل کے مطابق انتہائی بنیادی اور منطقی نظریہ ہے کہ جس کی بنیاد پر اسلام کی نگاہ میں مسلمانوں کے معاشرے پر حکومت کا اختیار دین شناس ایسے فرد کے حوالے ہونے کی بات کی گئی ہے کہ جو عادل ہو، یعنی کرپٹ نہ ہو۔ دشمن کی کوشش ہے کہ انقلاب اسلامی کے اس بنیادی ستون کو اپنی سازشوں کو شکار کرے اور اسی وجہ سے دیکھا جاتا ہے کہ بعض اپنے جاہل افراد اور دشمن کے عناصر مسلسل ولایت فقیہ کے خلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں اور شبہات پھیلاتے ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی ان خواتین کی محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، جنہوں نے چادر بتول (س) سے تمسک کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مرحوم قاضی حسین احمد کی بیٹی محترمہ سمعیہ راحیل قاضی نے مزید کہا کہ ہمارا اور خصوصاً ہمارے والد کا انقلاب اسلامی سے خاص اور گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی ہونے کے اعتبار سے ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں۔ ہمارے بزرگ چار دہائیوں کی قربانیوں کے بعد شیعہ سنی فساد کو ختم کرنے اور اتحاد بین المسلمین کو قائم کرنے میں کامیاب ہوئے اور دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ولایت فقیہ کا نظام بنایا اور اس بات کا اطمینان دلایا کہ اس نظام کو علماء ہی چلائیں گے اور کوئی اس کو گمراہ نہیں کرسکے گا۔

اس پروگرام میں ایران یوتھ کی نمائندگی کے حوالے سے نوجوان سکالر حسین شیخیان نے اردو زبان میں ناظرین کو سلام پیش کیا اور انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے حوالے سے ایرانی نوجواںوں کے نظریہ کو صحیح انقلابی افکار کی پہچان اور اس حوالے سے درست نظریات کو سمجھنے کی تاکید کی۔
سوشل میڈیا پر فالو کریں:
https://www.aparat.com
https://www.youtube.com
Youtube
Aparat
Facebook
خبر کا کوڈ : 978314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش