متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں شب معراج عقیدت و احترام سے منائی گئی، گورنر ہاؤس میں شب معراج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ محفل میلاد میں گورنر سندھ، پیر حسان حسیب الرحمٰن، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، نعت خوانوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آج کی محفل میں تمام شعبوں سے شخصیات موجود ہیں، تمام فرقہ تمام مسالک کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے پسند نہیں ہم آئی ایم ایف کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے گورنر ہاؤس اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial