0
Saturday 23 Nov 2024 16:22

حلیم عادل شیخ کا پولیس پر پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ کا الزام

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے شکارپور میں پولیس پر قافلے پر فائرنگ کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمارے قافلے پر فائرنگ کی اور ہمارے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پُرامن طور پر اسلام آباد جارہےتھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاج بھی کیا ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ نہیں کی۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے الزامات غلط ہیں، پولیس نے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1174339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش