0
Wednesday 30 Oct 2024 20:31

پانی کی رائلٹی گلگت بلتستان کا آئینی حق ہے، سراج الحق

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانی کی رائلٹی گلگت بلتستان کا حق ہے، یہ حق ملا تو جی بی دبئی بن جائے گا۔ سکردو میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کو آئینی حقوق مل گئے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلوچستان، فاٹا، پنجاب کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ ان صوبوں میں آئین موجود ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں کی صورتحال ابتر ہے، بلوچستان میں پڑھے لکھے لوگ خودکش حملے کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی معدنیات سے پورے پاکستان کا قرضہ ادا ہوسکتا ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1169755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش