پانی کی رائلٹی گلگت بلتستان کا آئینی حق ہے، سراج الحق
30 Oct 2024 20:31
سکردو میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر کا کہنا تھا کہ جی بی کو آئینی حقوق مل گئے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلوچستان، فاٹا، پنجاب کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ ان صوبوں میں آئین موجود ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں کی صورتحال ابتر ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانی کی رائلٹی گلگت بلتستان کا حق ہے، یہ حق ملا تو جی بی دبئی بن جائے گا۔ سکردو میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کو آئینی حقوق مل گئے تو بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلوچستان، فاٹا، پنجاب کی صورتحال ہمارے سامنے ہے۔ ان صوبوں میں آئین موجود ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں کی صورتحال ابتر ہے، بلوچستان میں پڑھے لکھے لوگ خودکش حملے کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی معدنیات سے پورے پاکستان کا قرضہ ادا ہوسکتا ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1169755