متعلقہ فائیلیںترتیب و تدوین: سید عدیل زیدی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے 26 جولائی کو آئین کی بحالی، پارلیمان کی بالادستی، قانون کی سربلندی کیلئے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی، غربت، بے روزگاری، بجلی لوڈشیڈنگ، سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں سیاسی قیدیوں کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے ویڈیو پیغامات میں کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کے روز ملک بھر میں پرامن احتجاج کی کال دی ہے، جس میں شرکت کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ یہ احتجاج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے عوام کے پرزور مطالبے کا عملی اظہار ہوگا۔
ہم نے مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کی قیمتوں میں بے جا ٹیکسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف مل کر آواز بلند کرنی ہے۔ ہماری خاموشی طاقتور طبقے کے ظالمانہ اقدامات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔ ظلم کے خلاف اواز بلند نہ کرنا ظالموں کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ یہ مشکل وقت کسی مخصوص مسلک، قوم یا قبیلے پر نہیں بلکہ ہر پاکستانی کو مختلف اذیتوں کا سامنا ہے۔ ہم نے جمعہ کے روز عملاً یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک بیدار قوم ہیں اور اپنے ملک اور اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial