0
Saturday 20 Jul 2024 23:19

گورنر سندھ سے فاروق ستار سمیت دیگر ایم کیو ایم اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، خواجہ اظہار الحسن سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ضروریات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ اراکین اسمبلی نے گورنر اینیشیٹو کو اپنے اپنے حلقوں میں شروع کرنے کے ضمن میں تجاویز بھی دیں۔ اراکین اسمبلی نے گورنر سندھ کو اپنے حلقوں میں دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1148883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش