متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم
سکردو میں یوم عاشور کا جلوس اختتام پذیر ہوگیا۔ یوم عاشور کے موقع پر سکردو میں 20 سے زائد ماتمی دستے برآمد ہوئے۔ مرکزی جلوس میں شریک مخلتف امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے ماتمی دستے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے قتل شاہ شریف پہنچے، جہاں سے واپس اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہوئے، جو نماز مغربین کے قریب اختتام پذیر ہوئے۔ یوم عاشور کے موقع پر سکردو میں سکیورٹی فورسز کی 8 پلاٹون بھی تعینات تھیں۔ اس کے علاوہ جی بی پولیس بھی سکیورٹی کیلئے موجود تھی۔ مقامی سکاؤٹس اور رضاکاروں نے بھی سکیورٹی انتظامات سنبھالے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial