0
Saturday 13 Jul 2024 19:08

گلگت، اہلسنت نوجوان کی جانب سے سبیل آغا راحت کے ہاتھوں تقسیم

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا ساتھیوں کی عظیم ترین قربانیوں کی یاد میں پوری دنیا میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی عزاداری اور جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دوران مسلکی ہم آہنگی کی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں گلگت میں عزاداری کے دوران ایک اہلسنت برادر عارف میر نے عزاداروں کیلئے آئس کریم کی سبیل لگائی۔ اس دوران قائد ملت جعفریہ گلگت علامہ راحت حسین الحسینی جلوس میں شریک تھے کہ جونہی انہوں نے عارف میر کی سبیل کو دیکھا تو وہ ان کے پاس پہنچ گئے اور عارف میر کا ہاتھ بٹاتے ہوئے آغا راحت نے عزاداروں میں سبیل تقسیم کی۔ بعد ازاں آغا راحت نے اس نوجوان کے حق میں دعا بھی کی۔
 
خبر کا کوڈ : 1147553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش