0
Saturday 30 Mar 2024 14:18

غزہ کی صورتحال پر سکھ اینکر ہرمیت سنگھ کا جارحانہ خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ماہ رمضان ماہ فلسطین مہم کے تحت یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نئیر بخاری، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، جماعت اسلامی کے نایب امیر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم، تحقیقی ادارے کے چیئرمین ناصر شیرازی، معروف صحافی و اینکر ہرمیت سنگھ، ڈاکٹر علی عباس سمیت دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس کے مقررین اور شرکاء نے متفقہ قراداد منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے اور سرکاری سطح پر تقریبات منعقد  کرانے کا اہتمام کرے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے کہا کہ ہمیں غزہ سے یکجہتی کے لئے اسرائیلی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، حکومت فلسطینیوں کی مدد کے لئے اقدامات کرے ورنہ عوام الناس فلسطینی عوام کی مدد کے لئے آگے پڑھیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1125719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش