متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید طفر جعفری
شہر قائد میں سالانہ شیعہ کتب میلے کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کی کاوشوں سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی گرانقدر کتاب "در سایہ سار رمضان" کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے بھوجانی ہال سولجر بازار میں منعقدہ دو روزہ کتب نمائش کے دوران امام خامنہ ای کی گرانقدر کتاب "در سایہ سار رمضان" کے اردو ترجمہ ’’رمضان المبارک کی برکتوں کے سائے میں‘‘ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین علم و کتاب بھی موجود تھے۔ تقریب رونمائی کے بعد ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے شرکاء میں امام خامنہ ای کی ترجمہ شدہ کتاب بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کتب میلے میں لگائے گئے اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ 127 صفحات پر مشتمل رہبر معظم امام خامنہ ای کی کتاب کا ترجمہ "رمضان المبارک کی برکتوں کی سائے میں" کے عنوان سے خانہ فرہنگ ایران کراچی کے تعاون سے العرفان پبلی کیشنز کراچی نے چھاپ کر شائع کیا ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial