0
Thursday 28 Mar 2024 23:26

فلسطین کیلئے لڑنے والی یمنی فورسز کو سلام، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حیرت ہے کہ یورپ کے کھیل کے میدانوں میں فلسطین کا جھنڈہ لہرایا جا سکتا ہے لیکن پی ایس ایل میں نہیں، پاکستان میں فلسطین کے لئے چندہ اکھٹا کرنے پر پابندی ہے، فلسطین کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم کے ہاتھ پاوں کانپے لگتے ہیں، فلسطین میں جاری بربریت اور ظلم کے بعد بھی ہمارے حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگے، پاکستان عالم اسلام کے لئے ایک امید تھی، لیکن ریاست کی پالیسی شاید کچھ اور ہے، میرے لئے اپنے حکمرانوں سے زیادہ کرسٹینا رونالڈو قابل احترم ہے جو بار بار فلسطین کا پرچم اٹھا رہا ہے، اس وقت اگر کسی کو سلام ہے تو یمن کی فورسز کو سلام ہے، انتہائی کسمپرسی کی حالت میں عالمی قوتوں کو نکیل ڈالے ہوئے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1125518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش