1
Thursday 28 Mar 2024 16:55

علامہ راجہ ناصر عباس کے سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں کراچی میں شاندار آتشبازی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے بلامقابلہ ایوان بالا کا رکن (سینیٹر) منتخب ہونے کی خوشی میں صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار کے باہر جشن، دعائیہ تقریب، پریس کانفرنس اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مولانا ملک غلام عباس و دیگر مقررین نے خطاب کیا، آخر میں شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، اس موقع پر مختلف اضلاع سے تنظیمی کارکنان و عہدیداران، وحدت یوتھ کراچی کے ذمہ داران سمیت مولانا سید حسن رضا نقوی، مولانا موسیٰ علی و دیگر علمائے کرام اور میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس عظیم کامیابی پر سب ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 1125435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش