0
Thursday 28 Mar 2024 20:10

کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے تحت 24ویں سالانہ کتب میلہ، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 24واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 10 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی، دارالثقلین پبلکیشنز، شہید مطہری فورم، طاہراز، محفوظ بک ایجنسی، الکساء فاؤنڈیشن، اسلامی مرکز، شہید فاؤنڈیشن پاکستان، ادارہ تنزیل القرآن، الہادی قرآنک انسٹیٹیوٹ، بَقِیَّہ بک بینک، جعفرطیار لائبریری، افتا ویلفیئر ٹرسٹ و دیگر پبلشرز و اداروں نے شرکت کی۔ دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1125318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش