متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے اپنے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ہمیں ہماری مخصوص نشستیں فراہم کرے، سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کے جتنے بھی امیدوار منتخب ہوئے ہیں، وہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نیشنل اسمبلی میں 180 سیٹوں پر جیت چکے ہیں، جتنے امیدوار نوٹیفائی ہو چکے ہیں، ہمارے آزاد امیدوار وں نے جن حالات میں الیکشن لڑا ، ان کو آزاد سمجھا گیا، ہمارا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار تھے ، پی ٹی آئی کے ہی ٹکٹ انہیں دیئے گئے، انہیں "بلا" دیا جانا تھا لیکن آخری دن فیصلے سے قبل ہی آزاد نمائندوں کے نشان دیئے گئے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر علی اور عمر ایوب نے اپنی گفتگو میں علامہ ناصر عباس جعفری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ان کی دور اندیشی اور معاملہ فہمی نے تینوں جماعتوں کیلئے ایک راستہ بنایا ہے۔ وہ شروع دن سے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، جتنے بھی مشکل دن آئے انہوں نے ساتھ دیا۔ وہ مجلس وحدت مسلمین کی پوری قیادت کو سلام پیش کرتےہیں۔