0
Monday 20 Jan 2025 18:58

کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز

کراچی میں نادرا کی بائیک سروس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے شہر کراچی میں بائیکر سروس کا آغاز کر دیا، نئی سہولت کے ذریعے شہری گھر بیٹھے قومی شناختی کارڈز کے متفرق کاموں کیلئے استفادہ کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں تقریب کے دوران ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے قومی شناختی کارڈز کی درخواستوں کی پراسسینگ کیلئے درکار آلات پر مشتمل بائیک کی چابیاں بائیکرز کے حوالے کیں۔ ابتدائی طور پر نادرا حکام کی جانب سے شہریوں کے قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور پتے اور دیگر تفصیلات کی تبدیلیوں کیلئے تین بائیکس متعارف کروائی گئی ہیں، پہلی مرتبہ نئے شناختی کارڈز بنوانے والے شہری اس سروس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے، انہیں پہلی مرتبہ قومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادرا کے سینٹر آنا پڑے گا، بائیک سروس میں مزید بائیکوں کی تعداد میں آنے والے کچھ عرصے کے دوران بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

کراچی کے علاوہ یہ سروس حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی دستیاب ہوگی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نادرا کی ہیلپ لائن سے خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، بائیکر سہولت سے نیا کارڈ نہیں بن سکے گا، البتہ پہلے سے بنے کارڈز کی تجدید سمیت دیگر سروسز سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل گھر پر جو سروس مہیا کی جاتی تھیں وہ سینئر سیٹزن کیلئے مخصوص  تھی، تاہم نئی سروس سے ہر شہری استفادہ کر سکتا ہے، ڈی جی نادرا کے مطابق قومی شناختی کی اصل فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1185477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش