اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب مغربی کنارے کے شہر طوباس کے قریب طمون کے علاقے میں گشت کرنے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں ایک ریزرو فوجی ہلاک ہوا جبکہ فوج کا ایک سینیئر افسر زخمی ہوا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے بھی میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں اور فلسطینیوں سمیت 46 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔