0
Saturday 17 Feb 2024 14:54

انتخابات میں 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرلی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں مبینہ بےضابطگیوں پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ہونے جا رہے ہیں جو بہت خوشی کی خبر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مُجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کے لیے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، استعفیٰ دیتا ہوں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں کے نتائج تبدیل کئے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے 13 لوگوں کو جتوایا گیا، 70، 70 ہزار لیڈ والوں کو ہروایا گیا، میرے ماتحت یہ کام نہیں کرنا چاہ رہے تھے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔ لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ 1971ء کا واقعہ دوبارہ ہو، فجر کی نماز کے بعد میں نے خودکشی کی کوشش کی۔
خبر کا کوڈ : 1116796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش