0
Monday 8 Jan 2024 21:12

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں سیاحت کے فروغ، سندھ اور گلگت بلتستان کے مابین تعاون میں اضافہ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کے لئے بے پناہ کشش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی عاجزی، مہمان نوازی بے مثال ہے۔ گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات مثالی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1107835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش