QR CodeQR Code

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر مہدی شاہ کی ملاقات

8 Jan 2024 21:12

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کے لئے بے پناہ کشش رکھتی ہیں، گلگت بلتستان کے شہری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی عاجزی، مہمان نوازی بے مثال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں سیاحت کے فروغ، سندھ اور گلگت بلتستان کے مابین تعاون میں اضافہ، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کے لئے بے پناہ کشش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کے عوام کی عاجزی، مہمان نوازی بے مثال ہے۔ گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے گورنر سندھ کے اقدامات مثالی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1107835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1107835/گورنر-سندھ-کامران-ٹیسوری-سے-گلگت-بلتستان-کے-مہدی-شاہ-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com