0
Saturday 6 Jan 2024 19:37

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سانحہ کرمان پر تعزیت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا، ملاقات میں گورنر سندھ نے قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہوں، اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔
خبر کا کوڈ : 1107441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش